کرونا: مزید 92 جاں بحق، نئے کیس 6321، شہباز شریف، خواجہ اظہار کے ٹیسٹ پازیٹو

اسلام آباد، لاہور،گوجرانوالہ، شیخوپورہ ( وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگاران سے + خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور آج آنے والے نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 493 جبکہ اموات 2 ہزار 409 ہوگئیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں آج ابھی تک 6ہزار 321 کیسز اور 90 اموات کا اضافہ ہوا۔ سندھ میں کرونا وائرس کے ایک روز کے اب تک کے ریکارڈ 3 ہزار سے زائد کیس سامنے آگئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 88 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 38 کے نتائج مثبت آئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 46 ہزار 828 تک پہنچ گئی۔انہوں نے بتایا کہ ان 3 ہزار 38 کیسز میں سے 2 ہزار 145 کیسز کراچی میں سامنے آئے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے 38 اموات بھی ہوئیں جس سے یہ تعداد 776 تک پہنچ گئیں۔ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 2003 نئے کیسز اور 34 اموات کا اضافہ ہوا۔ سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 45 ہزار 463 ہوگئی۔ مزید یہ کہ صوبے میں کرونا وائرس سے 34 اموات رپورٹ بھی ہوئیں جس سے یہ تعداد 807 سے بڑھ کر 841 ہوگئی۔ ادھر اسلام آباد میں بھی کرونا وائرس کے مزید 273 نئے کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ان کیسز کے بعد مجموعی تعداد 5 ہزار 963 سے بڑھ کر 6 ہزار 236 ہوگئی۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں مزید 5 افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد یہ تعداد 57 سے بڑھ کر 62 ہوگئی۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 581 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 787 ہوگئی۔ صوبے میں مزید 13 اموات کی بھی تصدیق کی گئی جس کے بعد یہاں جاں بحق مریضوں کی تعداد 632 ہوگئی ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 44 نئے مریض سامنے آگئے، جس کے ساتھ ہی کیسز ایک ہزار سے تجاوز کرگئے۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 974 سے بڑھ کر ایک ہزار 18 تک جا پہنچے۔ بلوچستان کے ترجمان نے وائرس کے مزید 338 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 7673 ہوگئی۔صوبے میں مزید 2 مریض کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے جس کے بعد بلوچستان میں اموات کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔ مزید برآں آزاد کشمیر جو اس وائرس سے اب تک سب سے کم متاثر ہے وہاں بھی مزید 44 افراد اس وائرس کا شکار ہوگئے۔ نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 488 تک پہنچ گئی۔ تاہم ملک میں ان نئے کیسز کے باوجود جو چیز مریضوں کے لیے حوصلہ افزا ہے وہ لوگوں کا جلد صحتیاب ہونا ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس سے ایک بڑی تعداد شفا پاچکی ہے اور اس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 83 نئے لوگوں کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی جس کے بعد مجموعی تعداد 36 ہزار 308 سے بڑھ کر 38 ہزار 391 ہوگئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ نیب پیشی کے علاوہ گھر سے باہر جاتے بہت احتیاط برتی اسکے باوجود بھی بدقسمتی سے کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، یم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ انہیں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی رپورٹ اس وقت ملی جب وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے عثمان غنی بھی کرونا کا شکار ہو گئے۔ نجی لیبارٹری سے کرائے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد عثمان غنی گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کرونا سے ہلاک جبکہ 118 میں وائرس کی تصدیق۔ شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا کے باعث دو افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ ملک محمد اشرف اور فاروق آباد کا رہائشی خورشید اقبال شامل ہے۔ دوسری طرف کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت متحرک ہو گئی۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع ملیر اور ضلع گھوٹکی میں تمام مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور گرفتاریاں ہوں گی۔ کرونا کیسز اور اموات میں مسلسل اضافے کے باعث سندھ حکومت صوبے بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن پر غور کر رہی ہے۔ سندھ حکومت نے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر عملدرآمد کا عندیہ دیدیا۔ وزیراعلیٰ نے عالمی ادارہ صحت کی تجاویز اور سفارشات پر پارٹی قیادت سے مشاورت کی۔ دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن اور پابندیوں پر حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہو گا۔ چاروں صوبائی حکومتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔کوئٹہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں تیزی سے پھیلتا کرونا وائرس اب صوبے کے وزراء اور اراکین اسمبلی تک بھی پہنچ گیا۔ بلوچستان کے تین وزیر اور تین اراکین اسمبلی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ بلوچستان میں کرونا وائرس صوبے کے 29 اضلاع تک پہنچ گیا ہے۔ اب تک تقریباً سات ہزار افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں اور 58 مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی، صوبائی وزیر ریونیو سلیم احمد کھوسو، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل عبدالخالق ہزارہ اور تین اراکین اسمبلی نصراللہ خان زیرے، میر یونس عزیز زہری اور زابد ریکی شامل ہیں۔ سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس میجر ریٹائرڈ مشتاق کرونا کے باعث وفات پا گئے ہیں۔ میجر ریٹائرڈ مشتاق کرونا کے باعث سی ایم ایچ میں زیرعلاج تھے۔ میجر ریٹائرڈ مشتاق کو 2 بوتلیں پلازما بھی لگ چکا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کرونا کیسز میں اضافے پر 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار چودھری حسیب کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کا ہے کہ رواں ماہ کرونا کی صورتحال پریشان کن ہے۔ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ جون کے آخر تک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لاک ڈاؤن کرنا بھی چاہیں تو اسے برقرار نہیں رکھ سکتے۔ وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ کن علاقوں کو سیل کرنا ہے۔ آٹھو سو سے زائد جگہوں کی شناخت ہو چکی ہے جن کو سیل کرنا ضروری ہے۔ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے۔
بیجنگ )شنہوا( دنیا بھر میں کرونا وائرس سے چار لاکھ 18 ہزار 919 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 52 ہزار 809 تک جا پہنچی ہے۔ کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 32 لاکھ 84 ہزار 2 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 883 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 37 لاکھ 49 ہزار 888 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کرونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کرونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار 130 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 66 ہزار 401 ہو چکی ہے۔ امریکا کے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 42 ہزار 777 کرونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 838 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 8 ہزار 494 کرونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کرونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزار 184 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 39 ہزار 797 زندگیاں نگل چکا ہے۔ کرونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 358 ہو گئیں۔ برطانیہ میں تعداد 41 ہزار 128 ہوگئی۔ سپین میں اموات 27 ہزار 136۔ بھارت میں 8 ہزار 107 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 155 ہو گئی۔ اٹلی میں اموات 34 ہزار 114۔ پیرو میں5 ہزار 903 ہلاکتیں۔ جرمنی میں ک 8 ہزار 844 ہو گئی۔ ایران میںمرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 506 ہو گئی ۔ ترکی میں کجاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 746 ہو گئی ۔ فرانس میں مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 319 ہوگئیں، سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اب تک کل اموات 819 رپورٹ ۔ چین جہاں دنیا میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کرونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کرونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔ چین میں کرونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 57 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...