اسلام آباد + کراچی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ بلاول بھٹو زرداری اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کو فون کر کے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعاء کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلاول نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، آصف زرداری بھی آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے اتفاق کیا کہ یہ وقت اکٹھا ہوکر قوم کو کرونا سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کا وقت ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید کو بھی ٹیلی فون کیا۔ شیخ رشید کے مطابق آرمی چیف نے ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔چین کے سفیر یاؤجنگ نے شہباز شریف سے رابطہ کیا اور ان کی جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اسفند یار لی‘ ایمل ولد‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا سردار اختیر مینگل نے بھی شہباز شریف کی فہرست دریافت کی شہباز شریف نے نیک تمناؤں اور مزاج پرسی کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
آرمی چیف، بلاول، سپیکر قومی اسمبلی، چینی سفیر کے شہباز شریف کو فون، صحت یابی کی دعا
Jun 12, 2020