شہبازشریف میں کروناکی تصدیق،ذمہ داروں کوجواب دیناہوگا،مریم نواز

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی صدر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو ان کی بگڑتی ہوئی صحت کا جواب دینا ہو گا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ثابت ہوتا ہے کہ شہباز شریف کے شکوک بے وجہ نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے شہباز شریف کی گرتی صحت کو جانتے بوجھتے مزید بگاڑا، انہیں جواب دینا ہو گا۔ اللہ تعالی شہباز شریف اور کورونا سے متاثر تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا کرے۔

ای پیپر دی نیشن