اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ رشتہ سے انکاری پر نوجوان نے لڑکی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش بعدازاں اغواء کرنے کی کوشش پر ناکامی پر لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا لڑکی بری طرح جھلس گئی۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کا سخت نوٹس بتایا گیا ہے کہ محلہ حسین کالونی اوکاڑہ کے رہائشی محمد سجاد کی18سالہ بھانجی اقراء بی بی سے ملزم اکرم شادی کرنا چاہتا تھا پہلے سے شادی شدہ ہونے پر اقراء بی بی نے اکرم سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس کا ملزم کو رنج تھا دو یوم قبل گھر سے بازار سے سودا سلف خریدنے گئی جہاں ملزم نے اسے اغواء کرنے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر ملزم نے پیٹرول پھینک کر آگ لگانے کی کوشش کی مگر موقع پر موجود لوگوں نے اسے آگ لگانے سے بچالیا ملزم پکڑے جانے کے خوف سے فرار ہوگیا گذشتہ روز ملزم نے موقع پاکر اقراء بی بی پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا پولیس تھانہ سے ڈویژن نے الگ الگ وقوعہ کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی گرفتاری اور میرٹ پر تفتیش کرنے کی ہدایت دی ہے بعدازں تفتیش اصل حقائق سامنے آئینگے۔
اوکاڑہ:رشتہ سے انکار پراغوا کی کوشش، لڑکی پرتیزاب پھینک دیا
Jun 12, 2020