لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے ایل ڈی اے کو 13کروڑ روپے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایل ڈی اے کو ایڈوانس ٹیکس کی تینوں قسطیں ادا نہ کرنے پر 13کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ایف بی آر نے ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کر کے ریکوری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ ایل ڈی اے کی پراپرٹی انکم, کمرشلائزیشن فیس، فکس ڈیپازٹ پر ایڈوانس انکم ٹیکس عائد تھا جبکہ ایل ڈی اے نے ایف بی آر کو ستمبر، دسمبر اور مارچ کے کوارٹر کی اقساط تاحال ادا نہیں کی ہیں۔
ٹیکس کی 3 قسطیں ادا نہ کرنے پر ایل ڈی اے کو 13 کروڑ کا نوٹس
Jun 12, 2020