فوج کے سیاست میں ملوث ہونے کے تاثر پر معافی مانگتا ہوںـ:امریکی جنرل

واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ)امریکی جنرل مائیک مل نے کہا ہے کہ یکم جون کے واقعہ سے تاثرہوا کہ امریکی فوج ملکی سیاست میں ملوث ہوئی، متاثر چرچ کی طرف متنازعہ واک میں صدر ٹرمپ کا ساتھ دینا غلطی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق جارج فلوئیڈ کی موت پر یکم جون کا پر امن مظاہرہ بزور طاقت منتشر کیا گیا تھا۔امریکی جنرل مائیک مل نے کہا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کا اصول سینے سے لگا کر رکھنا چاہیے یہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔فوج کے سیاست میں ملوث ہونے کے تاثر پر جنرل مائیک نے معافی مانگ لی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...