واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ڈکشنری مریم ویبسٹر نے ایک سیاہ فام نوجوان عورت کی درخواست پر اپنی ڈکشنری میں موجود نسل پرستی کی موجودہ تعریف کی دوبارہ تشریح کا فیصلہ کیا ہے۔ کینیڈی مچم نے مریم ویبسٹر کو تحریری درخواست کی تھی کہ منظم جبر کو نسل پرستی کی موجودہ تعریف میں شامل کیا جائے۔ ایڈیٹر نے تعریف کو اپ ڈیٹ کرنے پر اتفاق کیا۔