انسداد ٹڈی دل آپریشن، 274583سکوائر کلومیٹررقبہ پر سروے

اسلام آباد(نا مہ نگار) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں50اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1500سے زائد مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 274583اسکوائر کلومیٹر (تقریبا 6.7کروڑ ایکڑ)رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ5781مربع کلو میٹر (تقریبا 14لاکھ ایکڑ)رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ پنجاب میں پچھلے24گھنٹوں میں2.19لاکھ ایکڑ پر سروے اور کیا گیا۔سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2600سے زائد افراد اور 256گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں4.1کروڑ ایکڑ پر سروے اور 7.3 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سند میں پچھلے24گھنٹوں میں 148263ایکڑ پر سروے کیا گیا اور 6اضلاع(گھوٹکی، سانگھڑ، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، شکارپور اور سکھر)میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر2718.16 ایکڑ میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں382افراد (بشمول پاک فوج)اور31سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک8.1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور88710ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24گھنٹوں میں190271ایکڑ پر سروے کیا گیا اور11اضلاع(ڈی آئی خان، ٹانک، ساتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی، پشاور اور خیبر)میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے2718ایکڑ پر انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں758افراد(بشمول پاک فوج)اور78گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک9961806.3ایکڑ پر سروے اور121329ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24گھنٹوں میں312094.1 ایکڑ پر سروے اور33اضلاع(خضدار، آوران، نوشکی، چاغی، گوادر، لسبیلہ، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈکی، ہرنائی، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، سراب، صحبت پور، ژوب اور زیارت)میں ٹڈی دل کی موجودگی پر22486.6ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں تقریبا1318 افراد اور126گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٭ضلع پشین کے علاقے اجرام میں فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کے لیے پاک فوج کیہیلی کاپٹرز کی مدد سے تقریبا550ایکڑ رقبے پر ایریل اسپرے کیا گیا٭ ۔ اب تک صوبہ بھر میں2.5کروڑ ایکڑ پر سروے اور 848559.9ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...