گوجرخان(نامہ نگار)دھونس،جبر والا رویہ اب نہیں چلے گا تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سیاسی و نظریاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر تمام تاجر آپس میں متحد ہیں آج کے بعد اگر کسی بھی تاجر کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی کی گئی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران گوجر خان کے دونوں گروپوں مرکزی انجمن تاجران اور تاجر اتحاد گروپ کے رہنماؤں راجہ عمر لطیف ،شہاد ت حسین بٹ،راجہ سلیم سجاد حیدر، ملک محبو ب، سعا دت حسن، عزیز اللہ بھٹی،شوکت مغل،راجہ محمد علی، ند یم مغل شیخ احتشام الطاف نے گوجر خان انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کے ساتھ نامناسب رویہ اور ہٹ دھرمی پر قائم پالیسیوں میں کمی کے بجائے روزبروز اضافے کے نتیجہ میں آپس کے تمام سیاسی و نظریاتی اختلافات کو وقتی طور پر پس پشت ڈال کر تاجروں کے تحفظ کے لیے ایک مشترکہ خدمت کمیٹی کی تشکیل دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ اب تاجروں کو تقسیم کر کے دھونس اور جبر والا رویہ نہیں چلے گا مرکزی انجمن تاجران کے دونوں گروپس شہر کے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آپس میں متحد اور یکجا ہیں اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انتظامیہ کی جانب سے آئندہ کسی تاجر کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی یا زیادتی کی گئی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔