مری(نامہ نگار خصوصی ) ٹریفک کے دو مختلف حاد ثات میں دو افراد موقع پر جاںبحق ہو گئے جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے ۔اس طرح ایک حادثہ مری کشمیر روڈ پرعلیوٹ کے مقام پرواپڈا کاساما ن اور بجلی کے پول لاہور سے مظفرآباد لیکر جانے وا لے ٹرک نمبری ٹی اے اے936 علیو ٹ باز ار میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے روڈ پر کھڑی دو گاڑیوں جن کے نمبر 6369 اور6378 ہیںپر ٹرک الٹ گیا جس میں دو افراد روڈ پر بیٹھے اور دونوں ا فر ا د گاڑیوں میں دب گئے ۔جن میں سے ایک محمد ا شفاق نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ار شد ،محمد عمران،توصیب الرحمن زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال مری شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ارشد نامی شخص کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے اور ٹرک ڈرائیور عرفان بھی شدید زخمی ہے۔اس موقع پر ایک لینٹر پر امدادی کاروائیاں دھنے والے افراد کے بوجھ سے وہاں لینٹر بھی گرگیا جس ایک عمران نامی شخص زخمی ہو ا۔دوسرا حادثہ پلک ڈنہ میں باڑیں سورجال روڈ پر ایک دبل کیبن گاڑی کو پیش آیا جو بریک فیل ہو جانے کے بعد گہری گھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں جس میںگل زرین ولد محمد اشرف موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ دو افرادسبحان اورسکندر حیات کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا ۔ علیوٹ میں امدادی کا ررو ا ئیوں کی نگرانی اے ایس پی وقاص خان اورریسکیو 1122 کے انچارج انجینئر کامران رشید نے بروقت موقع کر کی۔ امدادی کارروائیوں میں سٹی ٹریفک پولیس کی کرین اور ریسکیو کی کرین کو شدید مشکلات کاسامنا پڑا ۔ رخمیوں کی حالت تشویشناک تھی جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا جائے گا۔
مری،ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں2 افرادجاںبحق ،6 زخمی ہو گئے
Jun 12, 2020