محصولات اکھٹاکرنے میں سترہ فیصد اضافہ ہوا، ڈاکٹرنوشین جاوید

Jun 12, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی چئیرپرسن ڈاکٹرنوشین جاوید امجد نے کہاہے کہ مالی سال 2019-20 میں محصولات اکٹھاکرنے کی شرح میں مجموعی طورپر17 فیصد اضافہ ہواہے۔ قومی اقتصادی سروے کے اجراء کے موقع پرپریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایاکہ مالی سال میں محصولات اکھٹاکرنے میں سترہ فیصد اضافہ ہوا اوریہ یہ گزشتہ دس سالوں میں محصولات جمع کرنے کی بلند ترین شرح ہے۔ انہوں نے کہاکہ سال کے دوران انکم ٹیکس ریونیومیں اضافہ کی شرح 27 فیصد رہی ۔ سیلز ٹیکس میں اضافہ کی شرح 21 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اسی طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں مجموعی طورپر 24 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک ریونیو میں 14.5 فیصد کی شرح سے اضافہ دیکھنے میں آیاہے، نوشین جاوید امجد نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء نے محصولات اکھٹاکرنے میں مشکلات پیدا کی ہیں ۔

مزیدخبریں