جاز کوروناکیخلاف جنگ میں پیش پیش، سرکاری ہسپتالوںکوسازوسامان عطیہ کیا

Jun 12, 2020

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)ملک کی سب سے بڑی ڈیجیٹل مواصلاتی کمپنی جاز ، اس وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ میں سرکاری حکام کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ جاز نے انسانی جانوں کو بچانے کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)، اسلام آباد کو د س مریضوں کی نگرانی کرنے والے حفاظتی آلات کے ساتھ پی پی ای مہیا کی ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ کی بنیا د پر 3000 سے ز ائد مریضوں کی مقامی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مدد کی جارہی ہے۔پمز کے علاوہ، جاز نے ملک بھر میں دیگر ہسپتالوں کو بھی پی پی ای کٹس اور وینٹیلیٹر فراہم کیے ہیں۔ ان پی پی ای کٹس میں 5000 سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس کی مدد کرنے کی صلاحیت ہے جبکہ ایک وینٹیلیٹر سات مریضوں کی مدد کرسکتا ہے۔ جاز کی جانب سے یہ کوششیں 1.2 بلین ریلیف پیکج کا ایک حصہ ہیں جس کا اعلان جاز نے بنیادی طور پر انتہائی کمزور طبقات کی مدد کے لئے کیا تھا۔یہ معاونت ایک ایسے موقع پر سامنے آرہی ہے ۔ جب ملک بھر میں کورو نا وائرس کی مثبت کیسز بڑی تعداد کی وجہ سے ہسپتالوں کو گہرے تناؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ طبی پیشہ ور افراد کو توقع ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد آنے والے دنوں میں ہزاروں مریضوں کو فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہو گی۔ جامع طبی نگہداشت کو یقینی بنانے کے لئے یہ مانیٹر کوویڈ 19 مریضوں کے لئے لگائے جائیں گے۔ جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ ’’زیادہ اموات دباؤ والے صحت کے شعبے میں ہوتی ہیں۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ کوویڈ 19مریضوں کوصحت یابی کے لئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں‘‘۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹرپمزڈاکٹر انصر مسعود نے کہا کہ، ’’ہم اس اقدام اور پمزانتظامیہ کی مدد کرنے پرجاز کے شکر گزار ہیں ۔ ابتدائی طور پر، جب جاز نے ہم سے رابطہ کیا تو انہوں نے وینٹیلیٹر فراہم کرنے کی پیش کش کی لیکن ہماری ضرورت مریضوں کی نگرانی تھی جسے انہوں نے قبول کیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جاز نے ہمیں پی پی ای کٹس بھی فراہم کی ہیں جو ہمارے فرنٹ لائن ڈاکٹروں اور نرسوں کی اولین ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ہم ساتھ مل کر کام کریں گے‘‘۔آنے والے ہفتوں میں بھی جاز صحت کے شعبے کو مدد فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔ 1.2 ارب کے امدادی پیکج کے تحت تمام اقدامات مستحق افراد اور صحت و بہبود کے اداروں کے گرد گھومتے ہیں۔ طبی سامان کی فراہمی کے علاوہ، شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال میں مفت کوویڈ 19 ٹیسٹ، لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو ہفتہ وار فوڈ راشن اور میچنگ گرانٹس پروگرام کے علاوہ، جاز نے پی ایم کوویڈ 19 ریلیف فنڈ میں مجموعی طور پر 108 ملین روپے کے براہ راست عطیہ کیے ہیں۔

مزیدخبریں