عمران خان کی نااہلی کے باعث ملک میں کرونا وائرس پھیلا،شیری رحمان

Jun 12, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے پورے پاکستان میں کرونا وائرس پھیل گیا، شیری رحمان نے عمران خان اور ان کی حکومت کی کرونا وائرس کے حوالے سے غفلت برتنے پر انکوائری کا مطالبہ کردیا،انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو بار بار احساس دلارہے ہیں تو انہیں کیوں اندازہ نہیں ہوا کہ کرونا وائرس سے اتنی اموات ہوجائیں گی؟ اگر متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا ہے تو اس وقت پورا پاکستان کرونا وائرس سے متاثر ہے،کرونا وائرس سے ملک میں غریب مررہے ہیں اور عمران خان جیسے امیر لوگ محفوظ ہیں،عمران خان اپنے بنی گالا کے محل میں بیٹھ کر غریبوں کو کرونا وائرس کا آسان شکار بنارہے ہیں، بھارت کا حکمران نریندر مودی عمران خان کی طرح نااہل ہے، اسی وجہ سے وہاں کرونا وائرس بے قابو ہوا، کرونا مینجمنٹ میں پاکستان کا 148 واں نمبر ہے جبکہ بھارت 56ویں نمبر پر ہے، ہمیں اپنا گریبان جھانکنا ہوگا، نسبتا غیرمستحکم میں ویت نام ایک زبردست مثال ہے کہ جنہوں نے لاک ڈاؤن کرکے اپنے عوام کو کرونا وائرس سے بچایا،برازیل کے صدر بولیسنارو بھی عمران خان کی طرح ضد پر اڑے تھے اور آج وہاں کے عوام مررہے ہیں، عالمی ادارہ صحت پاکستان میں وقفے کے ساتھ لاک ڈاؤن کی تجویز دے رہا ہے جس سے معیشت بھی تباہ نہیں ہوگی، عمران خان کو ڈر ہے کہ اگر وہ لاک ڈاؤن کردیتے ہیں تو یہ ان کی سیاسی شکست ہوگی، عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ عوام کی زندگیاں بچانے کے لئے لاک ڈاؤن ضروری ہے، عمران خان نے کرونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لیا، اسی وجہ سے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے، عمران خان نے صرف اپوزیشن اور عوام کو ذمہ دار ٹہرایا اور نتیجہ یہ نکلا کہ ملک کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک دوراہے پر آچکا ہے، عمران خان کس منہ سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی بات کررہے ہیں، دودن پہلے تک ان کے چہرے پر ماسک تک نہ تھا، عمران خان نے کرونا وائرس سمیت ملک کے ہر مسئلے کو سیاست کی بھینٹ چڑھادیا،عمران خان نے اتنی کنفیوڑن پھیلادی ہے کہ اب کسی کو ان کی باتیں سمجھ نہیں آرہیں، عمران خان نے کرونا وائرس کے حوالے سے حقائق چھپا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، تاریخ میں آپ کا نام ان حکمرانوں میں لکھا جائے گا جنہوں نے کورونا کو زکام سمجھا،

مزیدخبریں