مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی )مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں 77 مساجد کو نماز جمعہ کے لیے دوبارہ کھولنے کی مکمل تیاری کر لی گئی ہیسعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الجوف کمشنری میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید 77 مساجد کو جمعہ کی نماز کے لیے کھول دیا جائے گا کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے کورونا وائرس کے باعث اس علاقوں میں بند مساجد کے دوبارہ کھلنے کی تعداد 175 ہو گئی ہے الجوف میں اسلامی امور کے سربراہ عود العنزی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مساجد میں نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلے کے انتظامات کی پابندی کو سامنے رکھتے ہوئے مساجد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھولی جا رہی ہیںباجماعت نماز کے دوبارہ آغاز کے لئے مساجد کو بتدریج کھولا جا رہا ہے کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاون کے بعد سے مساجد بھی بند کر دی گئی تھیں نماز جمعہ میں ہزاروں نمازیوں نے شرکت کی۔
مدینہ منورہ سمیت شمالی ریجن الجوف میں 77 مساجد کو نماز جمعہ کیلئے دوبارہ کھولنے کی تیاریاں
Jun 12, 2020