مظفرگڑھ(نامہ نگار) علی پور کے علاقے سیت پور میں غربت کے باعث پڑھائی چھوڑ کر جوتے پالش کرنے والے 6 سالہ ذہین بچے عدنان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ بچے کو انگریزی ہجے اور انگلش میں گنتی سناتے دیکھا جاسکتا ہے.ویڈیو وائرل ہونے پر سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ کوثر حسین کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے 6 سالہ عدنان کو ڈھونڈ نکالا.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے عدنان سے اپنے آفس میں ملاقات کی اور محکمہ تعلیم کی جانب سے وردی،کتابیں،بیگ،داخلے کی رقم اور امدادی رقم دی.محکمہ تعلیم کیمطابق بچے کا داخلہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول علی پور میں کرادیا گیا.ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں بچے کے والد نے آئندہ بچے سے مزدوری نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
غربت کے باعث پڑھائی چھوڑ کر جوتے پالش کرنے والے 6 سالہ بچے کی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے ملاقات‘ سکول داخل کرا دیا گیا
Jun 12, 2020