ایک تہائی ارکان پارلیمنٹ کروناکاشکار ، بجٹ تقریر تک د وتہائی ہو جائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تقریباً ایک تہائی اراکین پارلیمنٹ کروناکاشکار ہو چکے ہیں اور جس طریقہ سے جارہا ہے میرے خیال میں بجٹ تقریر تک ہماری د وتہائی پارلیمنٹ کوروناکاشکار ہو جائے گی اور ہم نے یہ رسک خوامخواہ لیا۔ جہاں خوامخواہ رسک ہے وہاں نہیں لینا چاہیئے اور اور جہاں بہت ضروری ہے وہاں ہمیں ایس او پیز کے ساتھ لیناپڑے گا۔بیوقوفانہ اور جاہلانہ گفتگو کو ہمیں چھوڑنا ہے اور ہمیں حقیقت کو تسلیم کرنا ہے اور ہم نے کوشش یہ کرنی ہے کہ بیماری سے بچ سکیں۔ان خیالات کا اظہار فواد چودہدری نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالہ سے پاکستان میں سیٹ اپ کیا، ایک نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)ہے جس میں چاروں صوبے ہیں، اس کے اندر متعدی امراض کے ماہرین ہیں، سائسندان ہیں، سیاسی قیادت ہے، ڈیزاسٹر کے ادارے ہیں اور فوج ہے، یہ لوگ روزانہ بیٹھتے ہیں اور روزانہ کی صورتحال کو دیکھ کر اپنا فیصلہ کرتے ہیں۔کرونا ہے ہی نہیں، یہ فلانہ پھیلا رہا ہے یا یہ پیسے لینے کے لئے ہو رہا ہے اس طرح کی بیوقوفانہ اور جاہلانہ گفتگو کو ہمیں چھوڑنا ہے اور ہمیں حقیقت کو تسلیم کرنا ہے اور ہم نے کوشش یہ کرنی ہے کہ بیماری سے بچ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن