اسلام آباد : وزیراعطم عمران خان نےبجٹ21-2020 دستاویزات پردستخط کردیے، وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اوربابراعوان سےبجٹ سےمتعلق مشاورت کی ، جس کے بعد وزیراعظم نے بجٹ 21-2020 دستاویزات پردستخط کردیئے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاشی ٹیم کی تعریف کی گئی اور پارلیمنٹ میں اجلاس کےدوران حکمت عملی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی جبکہ بابراعوان کی وزیراعظم کو پارلیمانی معاملات پر بریفنگ دی۔کابینہ اجلاس میں تنخواہوں،پنشن میں اضافےکامعاملہ زیر غور ہی نہیں آیا اور اس متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا، اجلاس میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔وفاقی کابینہ نے کوئی نیاٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیکس سےمتعلق تجاویزکی منظوری دے دی، حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگائے گی۔
خیال رہے وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کرے گی، پی ٹی آئی حکومت کا یہ دوسرا بجٹ تقریباً 74 کھرب روپے پر مشتمل ہے۔