نجی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلہ محفوظ

Jun 12, 2020 | 18:08

ویب ڈیسک

اسلام آباد : اسلام ہائی کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا پی ایم ڈی سی ریگولیٹر ہے وہ ہی فیصلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام ہائی کورٹ میں نجی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ، نجی ڈینٹل کالج کےوکیل اشتراوصاف نے ویڈیو لنک کےذریعے دلائل دئیے۔پی ایم ڈی سی کے جانب سے عدالت کو جواب جمع کرایا گیا، جس پر جسٹس میاں گل حسن نے کہا پی ایم ڈی سی نےپی ایم سی کے فیصلے واپس کردیئے۔وکیل پی ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی نے جن کالجز کو رجسٹرڈ کرایا وہ معیار پر نہیں اترے، سرکاری میڈیکل کالج میں300،نجی میڈیکل کالج میں100طلباکی اجازت ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی ریگولیٹر ہے وہ ہی فیصلہ کرے گی اور استفسار کیا جو طلبا ان کالجز میں پڑھ رہے ہیں ان کا کیا ہوگا؟ پی ایم ڈی سی دیانتداری کیساتھ کالجز کامعائنہ کرے۔وکیل پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی عارضی ریگولیشن کو نہیں مانتی، کالجزمیں کئی طلبا اس وقت پڑھ رہے ہیں پی ایم ڈی سی نےمعائنہ کیا ہی نہیں، پی ایم ڈی سی دیانتداری کے بجائے یکطرفہ فیصلے کرتی ہے، جس پر جسٹس میاں گل حسن نے کہا آپ جس کیخلاف بات کررہےہیں وہ ہی آپ کے ریگولیٹر ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل مکمل ہونے کے بعد نجی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزیدخبریں