پاک سوزوکی نے برنس سینٹر کو بطورعطیہ موائس پلس ڈریسنگز فراہم کیں

Jun 12, 2021

کراچی (پ ر) پاک سوزوکی نے ’ سی ایس آر‘  پروگرام کے تحت برنس سینٹر کو زخموں  کے لئے موائسٹ پلس ڈریسنگ کا عطیہ فراہم کیا۔ جلے ہوئے مریضوں کے علاج کے لئے زخموں کی روایتی ڈریسنگ سے زیادہ موائسٹ پلس ڈریسنگ موثر ہے،کیونکہ یہ نسبتاً کم تکلیف دہ ہے،زخم مندمل ہونے کے ساتھ شفایابی کے عمل کو تیز کردیتی ہے اور روایتی ڈریسنگ کی نسبت موائسٹ پلس ڈریسنگ یہ کم تعداد میں استعمال ہوتی ہے۔مزید برآں یہ جلے ہوئے زخموں کے انفیکشن کے سبب ہونے والی ناگہانی اموات کے واقعات کی کمی میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ پاک سوزوکی کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے محمد علی لودی ۔ ہیڈ آپریشنز،محمد عرفان طارق۔ ہیڈ کارپوریٹ پلاننگ اور ایڈوائزر۔ریسورس ڈویلپمنٹ فرینڈز آف برنس سینٹرعظمت شیگیوکی اتاکا نے دیگر آفیشلز کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

مزیدخبریں