رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ڈہرکی ٹرین حادثے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے ڈہرکی ٹرین حادثے پر دلی دکھ اور افسوس ہے اورہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں،حکومت اورقوم دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرڈہرکی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کوعلاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے رحیم یار خان او رصادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکی ہوئی ہے اورزخمیوں کابہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ شیخ زیدہسپتال میں ٹرین حادثہ کے زخمی مریضوں کاپورا خیال رکھاجارہاہے۔
ڈہرکی ٹرین حادثے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے، چوہدری آصف
Jun 12, 2021