گھوٹکی ٹرین حادثے سے فضاسوگوار،ہرآنکھ اشکبارہے:شیخ رجب علی

 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت)  حکومت گھوٹکی ٹرین حادثے میں نااہلی دکھانے والے ریلوے آفسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جاسکے ریلوے ٹرین حادثے  نے پورے پاکستان کی عوام کو غم زدہ کردیا ہے ایک ایک گھر سے کئی کئی جنازہ اکھٹے اٹھنے سے فضاء سوسگوار ہونے کے ساتھ ہر آنکھ اشکبار ہے حادثے میں جابحق ہونے والے تمام افراد کے ورثاء کے ساتھ دلی اظہار تعزیت اور آفسوس کرتے ہیں ان خیالات کااظہار ٹبہ سلطان پور کی مختلف تنظیموں کے افراد حاجی شیخ رجب علی ، نواب امین خان خاکوانی ، عبدالشکور شاہ ہاشمی، نظام اللہ خان پاندہ، چوہدری حاجی انور کمبوہ اور سید الطاف حسین شاہ نے کیا۔

ای پیپر دی نیشن