خاران میں سکیورتی فوسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک ایف سی اہلکار شہید 

اسلام آباد(خبرنگار) سکیورٹی فورسز نے ہلمرگ ضلع خاران میں آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگئے۔ شہید سپاہی کا تعلق چترال سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز مادر وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں، قربانیوں سے حاصل امن کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن