بلین ٹری سونامی فیزI سمیت موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے14327 ملین روپے

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کی تین جاری اور ایک نئی سکیم کے لئے مجموعی طور پر14327 ملین روپے مختص کئے ہیں۔  ان سکیموں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 125284 ملین روپے سے زائد ہے۔ کلائمیٹ رزیلینٹ اربن ہیومن سیٹلمنٹس یونٹ 15ملین روپے مختص، پاکستان واش سٹریٹجک پلاننگ اینڈ کو آرڈینیشن سیل اسلام آباد کے قیام کے منصوبہ کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 41 ملین روپے ہے۔ 10 بلین ٹری سونامی پروگرام فیز I، گرین پاکستان پروگرام کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 125284 ملین روپے سے زائد ہے۔ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لئے 14000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پانی کے معیار کی مانیٹرنگ کے لئے استعداد کار بڑھانے اور ایس ڈی جی6 رپورٹنگ اسلام آباد کی نئی سکیم کیلئے آئندہ مالی سال 2021-22 کے تحت اس سکیم کے لئے 300 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن