اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے فیڈرل ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انجینئرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے وفد کو انجینئرز کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ای سی کو انجینئرز کا مکمل ڈیٹا بینک بنانے اور انجینئرز کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ڈیٹا بینک مستقبل کی پالیسیاں بنانے اور مسائل کے پائیدار حل تلاش کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔
ڈیٹا بنک مستقبل کی پالیسیاں بنانے میں آسانی پیدا کریگا،شبلی فراز
Jun 12, 2021