اردو، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے

Jun 12, 2021

مکرمی!آئین و عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے برعکس پرائمری کا ذریعہ تعلیم، دوبارہ انگریزی میں کردیاگیا۔جبکہ 2020 میں یہ کتب عدالت عظمیٰ کے فیصلے اور پاکستان قومی زبان تحریک کی کوششوں سے یہ ساری کتب اردو میں شائع ہوئیں۔ جسے طلبہ نے بہت  شوق و دلچسپی سے پڑھا۔  تمام کتب کا مواد آسان اردو میں تھا۔ جسے  بچے شوق سے پڑھ رہے تھے۔ اب 2021 میں کرونا کے چکروں میں پرائمری کا تمام نصاب عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے برعکس انگریزی میں شائع کردیا۔ حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ 2020 میں اگر پرائمری کا ذریعہ تعلیم اردو کیا تو اب  بات آگے بڑھاتے ہوئے میٹرک تک کا ذریعہ تعلیم اردو ہونا چاہئے تھا۔لیکن پاکستان سے بغض رکھتے ہوئے آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے وزیراعظم کے نفاذ اردو کو حکم کو روندتے ہوئے پرائمری کی تعلیم کو انگریزی میں کر دیا گیا۔ ہم وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک  دشمن اقدام پر سخت کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم صاحب نے جس دن سرکاری تقریب کی کارروائی اردو میں کرنے کا حکم جاری کیا تو اپ کا یہ حکم  سوشل میڈیا میں انتہائی عوامی رحجان و مقبولیت  ( ٹاپ ٹرینڈ)  کا باعث بنا۔آپ نے صرف تقریب کی کارروائی اردو میں اعلان کیا ہے۔ نفاذ اردو کے انتظامی احکامات جاری کرکے پاکستان کی تاریخ میں سرخرو ہوجائیں!  (فا طمہ قمر)

مزیدخبریں