بیجنگ (شِنہوا)چین نے تائیوان سے متعلق امور میں جاپان سے اپنی غلطیوں کو فوری طور پر درست کرنے اور ایک چین اصول اور دونوں ممالک کے مابین چار سیاسی دستاویزات کے اصولوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان ما شیاو گوآنگ نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو جاپان کے متعدد سرکاری عہدیداروں کی جانب سے تائیوان کو کھلے عام ایک ملک کہنے پر اپنے ردعمل میں کیا۔ما نے کہا کہ ہم چین کے تائیوان خطیکے بارے میں جاپانی اہلکاروں کی غلط بیانی پر سخت معترض ہیں اور تائیوان کے حوالے سے ان کی جانب سے بار بار کی جانے والی غلط حرکتوں پر حیرانگی محسوس کرتے ہیں۔ما نے کہا کہ جاپان کو الفاظ اور عمل میں احتیاط سے کام لینا چاہئے اور "تائیوان کی آزادی" کی قوتوں کو گمراہ کن اشارے نہیں بھیجنا چاہئیں۔
جاپان تائیوان سے متعلقہ امور میں اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرے:چین
Jun 12, 2021