18سال سے اوپر کے تمام شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت شروع

Jun 12, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ 18سال سے اوپر کے تمام شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت جمعہ سے شروع کر دی گئی ہے۔جمعہ کو جاری اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کر رہی ہے کیونکہ پاکستان میں ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ملک میں ویکسینیشن کی صلاحیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

مزیدخبریں