اسلام آباد (نیوزرپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاق صوبہ سندھ کا معاشی قتل کر رہا ہے، سندھ کو وفاق سے اپنا حصہ نہیں مل رہا ہے، آنکھوں سے اندھی اور کانوں سے بہری حکومت گذشتہ تین سال سے سندھ کیساتھ کھیل رہی ہے، حالیہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ہے جس سے سندھ کا وفاق میں حصہ کم ہو گیا ہے، پانی ہماری زندگی کا سوال ہے، پانی کو غلط وقت پر ریلیز کیا گیا ہے، ہمارے پوچھے بغیر لنک کینال کھولی گئی ہیں، وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل ملز کو بیچنا چاہتی ہے، بحریہ ٹاون کراچی میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے والوں کیخلاف ضرور ایکشن ہوگا، اپنے حق کیلئے کسی سے ملاقات کی بھیک مانگنے کے بجائے اپنا مقدمہ پارلیمنٹ میں لڑیں گے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صوبائی وزرا سید ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضی وہاب اور شرجیل میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ ملک کا ستر فیصد ریونیو اکٹھا کرتاہے مگر بدلے میں اسے اسکا حصہ نہیں ملتا ہے، ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کا حصہ کاٹا جارہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت روزگار دینے کی بجائے روزگار چھیننے والے حکومت بن گئی ہے ہیں، نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پانی ہمارے لئے زندگی کا سوال ہے، وفاق کا کہنا تھا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم پانی سے اونچے درجے تک بھر چکے ہیں انہیں پتہ ہے کہ اگر پانی سمندر میں نہیں جائے گا تو سمندر سے واپس آنا شروع ہو جائیگا جس سے سندھ کی زمینیں تباہ ہو جائینگی، پانی کو غلط وقت پر ریلیز کیا گیا ہے اور لنگ کینال کھولتے وقت سندھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے، پانی نہ ہونے سے پچھلے سال بھی فصلیں کم ہوئی ہیں اور اب پانی نہ ملنے کی وجہ سے آئندہ بھی فصلیں کم ہونے کا خدشہ ہے۔
وفاق سندھ کا معاشی قتل کر رہا ،مقدمہ پارلیمنٹ میں لڑینگے،نثار کھوڑو
Jun 12, 2021