اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ریلوے کے ترجمان نے بیان میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کاآغاز16جون سے ہوگا، تحقیقات کی سربراہی وفاقی حکومت کے انسپکٹر ریلوے فرخ تیمور کریں گے ، جبکہ حادثے سے متعلق بیان یا ثبوت ڈی ایس آفس سکھر میں وصول ہوں گے،ترجمان پی آر کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے سے متعلق تحقیقات تین دن تک جاری رہیں گی،اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے والوں اور نااہلی کے مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سکھر ، کراچی اور لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پی آر کے نو سینئر افسران کو معطل کردیا تھا،معطل ہونے والوں میں ڈی ای اینٹوسکھر غلام قادر لاکھو، ایایم ای ون سکھر عبدالعزیز، پی ڈبلیوآئی میرپور قاضی شمس الدین، سب انجینئرجی آرون کراچی ڈویژن، ابتسام الحسن، ایٹواو، ایسی او سکھرنہال خان شامل تھے،ریلوے حکام نے کر اچی سے ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی سول شوکت علی شیخ، ڈی ای این ٹو کراچی مجیب رحمان، پی ڈبلیو آئی حیدر آباد مسٹر منصور انور، ڈویژنل مکینیکل انجینئر 2لاہور محمد عمران ، اسسٹنٹ ٹریفک افسر سکھر، ایایم ای سکھر اور ٹی ایکس آر کراچی کو بھی معطل کر دیا تھا۔