اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں موقف اپنایا ہے کہ ہری پور سیمنٹ فیکٹری کیلئے زمین حکومت خرید رہی ہے ایف ڈبلیو او نہیں۔ سپریم کورٹ میں ہری پور میں سیمنٹ فیکٹری کے لیے زمین حاصل کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت ایڈشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود عدالت میں پیش ہوئیاور موقف اپنایا کہ سیمنٹ فیکٹری کے لیے زمین ایف ڈبلیو او نے نہیں خریدی، ہری پور سیمنٹ فیکٹری کے لیے زمین کے پی حکومت نے حاصل کی، جسٹس مشیر عالم نے کہا بنچ کے ایک رکن نے اسپیشل بنچ کے لیے جانا ہے، کیس کی سماعت ملتوی کرنا ہو گی عدالت نے وقت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔