عوام دشمن بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت کوٹف ٹائم دینگے،راناثناء اللہ 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثناء اللہ نے کہاہے کہ موجودہ نااہل اورنالائق حکومت کی ناقص اورعوام دشمن پالیسیوں کی بدولت ملک اقتصادی حوالے سے تباہ ہوچکاہے اورآنے والے بجٹ کی منظوری کے لئے میاں شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن اپوزیشن کی دیگرجماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے تعاون سے حکومت کوٹف ٹائم دے گی اورعوام دشمن بجٹ منظورنہیںہونے دے گی جبکہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 14اگست کواسلام آبادمیںہونے والے جلسہ عام کوکامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ ن راولپنڈی کے رہنماسجادخان سمیت راولپنڈی کی تنظیم کے تمام رہنماء اورکارکن متحدہوکراپنابھرپورکرداراداکریں کیونکہ مسلم لیگ ن راولپنڈی میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے چاہنے والوں کاشہرہے مستقبل میں مسلم لیگ ن راولپنڈی کے تمام رہنمائوں اورمخلص ،میاں کے دفاداروں اورمشکل وقت کے ساتھیوں کومیرٹ پران کی صلاحیتوں اوران کی جدوجہدکے مطابق اکاموڈیٹ کیاجائے گاکسی کوبھی کسی سرگرم اورمخلص کارکن کونظراندازکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تمام فیصلے کارکنوں کی مشاورت سے کئے جائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ ن راولپنڈی کے رہنماء سجاد خان سے ملاقات کے دوران کیاہے راناثناء اللہ سے سجاد خان نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی تھی اس موقع پرسجادخان نے ان سے ملکی کی سیاسی صورتحال اورمسلم لیگ ن راولپنڈی کی تنظیم کی تنظیمی معاملات پرتفصیل سے گفتگوکی سجادخان نے راناثناء اللہ کوبتایاکہ راولپنڈی کی مسلم لیگ ن کی تنظیم کے بعض عہدیداراپنے مخلص ،میاں فیملی کے وفادارساتھی اورسرگرم کارکنوں کونظراندازکرکے اپنے منظورنظرافرادکوعہدے دیئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے قربانیاں دینے والے اورجدوجہدکرنے والے کارکن اپنے مقامی قائد ین کے رویے اورامتیازی سلوک کی وجہ سے مایوس اوربددل ہوگئے ہیں اورپارٹی کی سرگرمیوں سے لاتعلق ہوچکے ہیںجس پرراناثناء اللہ نے کہاکہ کارکنوں کومایوس اوربددل نہیں ہوناچاہیے وقت آنے اپنے مخلص کارکنوں کوبہتراندازمیں میرٹ پر اکاموڈیٹ جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن