اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے مالی سال 2021-22 کیلئے پیش کئے گئے بجٹ کو نہایت متوازن اور عوام دوست قرار دیتے ہوئے اسے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے پر وزیراعظم عمران خان، مشیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کا کہنا ہے کہ چیلنجز سے بھرپور معاشی حالات کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت نے غریب اور تنخواہ دار طبقے کی بہبود مدنظر رکھتے ہوئے جس انداز میں بجٹ تیار کرکے ایوان میں پیش کیا ہے وہ قابل تحسین ہے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غریب، نادار اور محنت کش طبقے کی بہبود تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے جس کا عملی اظہار مشیر خزانہ کی بجٹ تقریر کی صورت میں قوم کے سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدور کی کم از کم اجرت میں نمایاں اضافہ اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھا کر تحریک انصاف کی حکومت نے ان کا بوجھ ہی کم نہیں کیا بلکہ غریب پروری کا عملی ثبوت بھی دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت بحرانی کیفیت سے نکال کر نمو و افزائش کی راہ پر ڈالا ہے اور آج پیش کیا جانے والا میزانیہ اس ضمن میں نہایت کارگر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی میزانیے کی صورت میں پیش کیا گیا معاشی روڈ میپ پاکستان کو خودانحصاری و خود کفالت کی راہ پر ڈالے گا اور صنعت و کاروبار کو جلا ملنے کے ساتھ بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کی جانب پیشرفت میں نمایاں مدد ملے گی۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی عمدہ معاشی کارکردگی سے عالمی سطح پر پاکستانی معیشت کی ساکھ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور غیرجانبدار عالمی معاشی ادارے اس کا اعتراف کررہے ہیں۔
راناثناء اللہ عالمی سطح پر پاکستانی معیشت کی ساکھ تیزی سے بڑھ رہی ہے، احمد جواد
Jun 12, 2021