دنیا میں امن کا راستہ مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل سے ہی نکلتا ہے،گور نرپنجاب

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کا راستہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی نکلتا ہے 'سفارتی محاذ پر دنیاپاکستان کی امن کیلئے کوششوں کا اعتراف کر رہی ہے 'دورہ امر یکہ کے دوران میری کانگر یس اراکین،سینیٹرز،گورنرز اور مختلف میئر زدیگر شخصیات سے کامیاب ملاقاتیں ہوئی ہیں 'پنجاب اور کیلی فورنیا کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کا فیصلہ اورزرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور کیلی فورنیایونیورسٹی کے در میان معاہدہ بھی تاریخی اقدام ہے 'پنجاب آب پاک اتھارٹی میں شفافیات کو100فیصد یقینی بنائیں گے اور پنجاب کے ہر فردکو بغیر کسی سیاسی تفر یق کے پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پورا کر یں گے 'پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 4ارب روپے سے زائد کے منصوبوں پر کام کا آغاز ہوچکا ہے،پنجاب ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب آب پا ک اتھارٹی کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا رہا ہے مگر آج پنجاب کی بیوروکریسی اور پنجاب آب پاک اتھارٹی ایک پیج پر آچکی ہے اور تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کسی سیاسی تفر یق کے پینے کے صاف پانی کیلئے فلٹر یشن پلانٹس لگائیں جائیں گے۔گور نر پنجاب نے اپنے دورہ امر یکہ کے حوالے سے بتایا کہ دورہ امر یکہ کے دوران میری سو فیصد امر یکی عہدیداروں 'سینیٹرز اور کانگر یس اراکین سمیت دیگر سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں میں نے امر یکہ عہدیداروں کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے افغان امن عمل،دہشت گردی کے خاتمے اور کورونا سے بچائو کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیے لیے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بتایا اور مجھے خوشی ہے کہ امر یکی اب یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ امن کے لیے پاکستان جیسی قر بانیوں کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔بعدازاںگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پارلیمانی سیکرٹری ریونیو پنجاب چوہدری محمد عدنان کی رہائشگاہ پر گئے اور  انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

ای پیپر دی نیشن