اسلام آباد(نا مہ نگار) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے 3منصوبوں کے لئے 493ملین روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق کرتارپور صاحب کوریڈور کے زیرو لائن پر پل کی تعمیر 452ملین سے زائد، جج کمپلیکس کوئٹہ چاردیواری کی تعمیر کے لئے 25ملین سے زائد اور جج کمپلیکس لاہور کی تعمیر کے لئے پی سی۔ IIکے لئے 15ملین سے زائد کی رقوم مختص کی گئی ہیں۔