ترین گروپ کا بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ 

لاہور(آئی این پی ) جہانگیر ترین گروپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے ان کے ہم خیال گروپ میں شامل ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور وزرا نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال ، صوبائی وزیراجمل چیمہ، زوار وڑائچ، لالہ طاہر رندھاوا اور سردار خرم لغاری شریک ہوئے۔ ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کی گئی، جہانگیرترین کیس کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، اور پنجاب حکومت کے وعدوں پر عملدرامد کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...