مقامی حکومتوں کے انتخابات‘ نئی مردم شماری کیلئے 5‘ 5  ارب رکھنے کی تجویز 

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں نئی مردم شماری اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کیلئے 5، 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔  سال 2022 میں نئی مردم شماری کرانے کیلئے 5 ارب روپے کی رقم وفاقی حصے کے طور پر تجویز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کیلئے 5 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجلی کی ترسیل کے منصوبوں کے لیے 118 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے لیے ساڑھے سات ارب روپے اور داسو سے 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے ساڑھے آٹھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن