صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کا فیصلہ، ایف بی آر کی  بجائے تھرڈ پارٹی سے آڈٹ 

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے فیصلہ کیاگیا ہے کہ ایف بی آر کی بجائے تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کروایا جائے۔ ٹیکس اتھارٹیز کے صوابدیدی اختیارات میں کمی کی تجویز دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس حکام ٹیکس آڈٹ کیلئے منتخب نہ ہونے والے کیسز کی بھی انکوائری کرسکتے ہیں، تجویز ہے کہ انکوائری کرنے کے اس اختیار کو ختم کردیا جائے۔ تجویز ہے کہ شوکاز نوٹس کی انجام دہی کیلئے متعین وقت کی حد کو 120 دن کردیا جائے۔تجویز ہے کہ کسٹمر کے ایڈوانس ٹیکس اندازے کو رد کرنے کا اختیار ختم کردیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...