لاہور( خصوصی نامہ نگار )مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی کے بانی آیت اللہ العظمٰی امام خمینی کی 32ویں برسی کی مناسبت سے’’ مسئلہ فلسطین اور اتحاد امت میں امام خمینی کا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک ویب نار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عالمی استعماری طاقتوں کی ازل سے یہ خواہش رہی ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کر کے کمزور کیا جائے تاکہ امت مسلمہ پر استکباری قوتوں کا تسلط برقرار رہے۔مسلمانوں کے درمیان صدیوں سے موجود علمی اختلافات کو دشمنی میں بدلنے کے لیے کثیر سرمایہ خرچ کیا جا رہا ہے۔عوامی طاقت وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے اسلام دشمنوں کی ظاہری فتح کو بدترین ناکامی میں بدلا جا سکتا ہے۔
انقلاب اسلامی کے بانی آیت اللہ العظمٰی امام خمینی کی 32ویں برسی کی مناسبت سے ویبنار
Jun 12, 2021