لاہور(نیوزرپورٹر)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے تاریخ ساز ریلیف بجٹ پیش کیا ہے جس سے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیداہونگی، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف اور سہولیات دی گئی ہیں، بجٹ میں غریب عوام پر غریب آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا،عوام اور مزدور دوست بجٹ سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، بجٹ میں وزیراعظم عمران نے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے،تاریخی ریلیف بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، بجٹ میں کم آمدنی والے طبقے کا خاص خیال رکھا گیا ہے، کرپٹ ترین اپوزیشن نے بجٹ کو پڑھے بغیر احتجاج ان کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وفاقی حکومت نے تاریخ ساز ریلیف بجٹ پیش کیا :اعجازاحمدچوہدری
Jun 12, 2021