سندر(نامہ نگار) معروف کنفکشنری کمپنی اے آر کنفکشنری پرائیویٹ (ہوئیسٹ برینڈ) کی سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ملک بھر سے ڈسٹری بیوٹرز نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو اے آر کنفکشنری محمد آصف علی اور عائش عبداللہ نے مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر کمپنی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اے آر کنفکشنری مارکیٹ میں اپنا منفرد معیار برقرار رکھے گی اور اپنے معیار اور کوالٹی کی ہی بدولت دن رات ترقی کی منزلیں طے کرے گی ۔افتتاحی تقریب میں ملکی ترقی و سلامتی کے ساتھ ساتھ کمپنی کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی افتتاحی تقریب کے اختتام پر ڈسٹری بیوٹرز نے کمپنی پر اپنا مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا اے آر کنفکشنری محمد آصف علی ٹیپو کے زیر سایہ مارکیٹ میں اپنا معیار اور مقام برقرار رکھے گی۔