لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی ہتھکڑیاں کمرہ عدالت میں کھلوا دیں۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ لاہور ہائیکورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضامن ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کی لاقانونیت برداشت نہیں کی جائیگی۔ عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹائون جھنگ کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد‘ ڈی پی او جھنگ پسند کی شادی کرنیوالے شہری کی بلاجواز حراست کے معاملے پر خود انکوائری کرے۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے انیسہ بی بی کی حبس بے جا درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ سنی شاہ سے پسند کی شادی کی اور اسکے ساتھ آزاد مرضی سے زندگی گزار رہی ہوں سیٹلائٹ ٹائون جھنگ پولیس نے 6 جون کو خاوند اور سسر کو گھر سے اٹھا لیا ۔ استدع ہے خاوند اور سسر کو پولیس بازیاب کروا کر آزاد کیا جائے۔