لاہور(نامہ نگار) ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں کالجوں کے طلباء کیلئے دوہفتے کے ریسکیو کیڈٹ کورکیلئے تیسرا تربیتی کورس تربیت برائے ٹرینرزاختتام پذیرہوا۔ ڈی جی ریسکیو سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے کورس کے شرکاء ، انسٹرکٹرزاور افسران کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے متعلقہ اضلاع کے کالجز میں آر سی سی پروگرام پر عمل درآمد کرنے کیلئے آر سی سی کے ٹرینرز سے عہد لیا کہ وہ صحت منداورمحفوظ معاشرے کے قیام کیلئے طلبا ء کو معاشرتی طور پر ذمہ دارشہری بنائیں۔