گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ امیروں اور مراعات یافتہ طبقے کے لئے بنایا گیا ہے جس میں غریبوں اور عام آدمی کیلئے کچھ نہیں ہے کروڑوں عوام اس سال بھی غربت کی چکی میں پس کر رہ جائیں گے پنشنروں کے لئے دس فی صداضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف معاشی ترقی کا ہدف غیر حقیقی اور مذاق سے کم نہیں ہے مہنگائی کے لحاظ سے وفاقی ملازمین کو10فی صدایڈہاک ریلیف نا کا فی ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں غریبوں اور عام آدمی کے لئے کچھ نہیں رکھا ، بجٹ کی بیشترتجاویز پہلے ہی ناقابل عمل ہیں ، صحت کارڈ عوام کے لئے صبرکارڈ کے سواکچھ نہیں ہے ، بجٹ میں مراعات یافتہ طبقے کو ایک بار پھر نوازا گیا ہے ملک کا تعلیمی دیوالیہ بھی نکل چکا ہے جسکی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے صوبوں کے بجٹ میں تعلیم کو اہمیت نہ دی گئی تو صورتحال سنگین ہوجائے گی ۔
وفاقی بجٹ امیروں ‘ مراعات یافتہ طبقے کیلئے بنایا گیا: اقبال گجر
Jun 12, 2021