چھانگامانگا جنگل قومی ورثہ، اس کی حفاظت افسروں سمیت ملازمین کی ذمہ داری ہے: رانا شاہد تبسم

Jun 12, 2021

چھانگامانگا(نامہ نگار) چھانگامانگا جنگل قومی ورثہ ہے اس کی حفاظت کرنا میرے سمیت محکمہ جنگلات کے تمام ملازمین کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار پریس کلب چھانگامانگا کے صدرملک اصغر علی بھٹی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد نے گزشتہ روز ڈی ایف او رانا شاہد تبسم سے ملاقات کی اور جنگل بارے دریافت کیا اس موقع پر ایس ڈی ایف او طلعت حسین شاہ بھی موجود تھے ڈی ایف اونے کہا جنگل میں پلانٹیشن کاکام تیزی سے جاری ہے اور وزیر اعظم کا ویژن گرین پاکستان کے تحت 1800ایکڑ رقبہ رہ گیا ہے جس پر پلانٹیشن ہونا باقی ہے، جنگل سے لکڑی چوری کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں