امریکہ اور اسرائیل دنیا میںجاری  فساد کی جڑ ہیں: عرفان کھوکھر 

Jun 12, 2021

 شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ایف ایف او سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو عرفان کھوکھر نے کہا ہے امریکہ اور اسرائیل پوری دنیا میںجاری فساد کی جڑ ہیں اسرائیل اب تک امریکہ کی سرپرستی کے باعث قبلہ اول بیت المقدس پر قابض ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے و انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں فلسطین اور کشمیر میں ہونے والے مظالم پر مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اپنے ایک بیان میںعرفان کھوکھرنے کہا کہ اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اسلام و مسلمان دشمن قوتوں کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں