راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق ضلع ناظم راولپنڈی طارق محبوب کیانی نے کہا ہے کہ مالی سال2021 . 22 ء کے قومی بجٹ میں ترقیاتی ،تجارت ، روزگار اور کم آمدنی والے شہریوں کیلئے مواقع دینا خوش آئند ہے ٹیکنیکل ٹریننگ دو ر حاضر کی ضرورت ہے اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند ہے بجٹ پر نوائے وقت کو اپنے تاثرات بتاتے ہوئے سابق ضلع ناظم نے کہا کہ مشینری اور زرعی آلات کی خریداری کیلئے بلاسود قرضہ دینے سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور زرعی پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی اور افراط زر کی نسبت سے کم اضافہ کیا گیا ہے
بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند ہے، طارق محبوب کیانی
Jun 12, 2021