شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل موجودہ حکومت کو ورثے میں ملے جو سابق حکومتوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں عوام کو لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا عوام کا پیسہ لوٹنے والے اپوزیشن رہنما حکومت مخالف سازشیں کرکے کچھ حاصل نہیں کرپائیں گے انہیں ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے لوٹی ہوئی دولت واپس لانا حکومت کا مشن ہے ۔