کھیلوں کے 25منصوبوں کیلئے 3734ملین روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کے 6 جاری اور 19 نئے منصوبوں کیلئے 3734 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، نارووال سپورٹس سٹی کی تعمیر کیلئے 10 ملین، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں بائیو مکینیکل لیب کے قیام کیلئے 126 ملین، اسلام آباد، فیصل آباد، واہ کینٹ، پشاور، کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں ہاکی ٹروف کی تبدیلی کیلئے 390 ملین، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سڑکوں، فٹ پاتھ، مین گیٹ، سیکورٹی سسٹم اور دیگر کیلئے 175 ملین، حیدر آباد میں کثیر الامقاصدجمنازیم کی تعمیر کیلئے 150 ملین، گھوٹکی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 110 ملین، میرپور خاص میں شجاع آباد کے مقام پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 100 ملین، ضلع بدین میں فٹبال گرائونڈ کی تعمیر کیلئے 60 ملین، تھر میں سپورٹس کمپلیکس کیلئے 110 ملین، بدین میں سپورٹس کمپلیکس کیلئے 160ملین، بدین ٹنڈو بھاگو میں سپورٹس کمپلیکس کیلئے 180 ملین، سانگھڑ میں سپورٹس کمپلیکس کیلئے 150 ملین، قومی اتھلیٹس کی تربیت کیلئے بیرونی کوچز کی خدمات لینے کیلئے 225 ملین، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں نیشنل ٹریننگ کیمپس کی تشکیل کیلئے 250 ملین اور سکردو میں پی ایس پی کوچنگ سینٹر کے پی سی ٹو کیلئے 69 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن