لاہور قلندر پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف مرحلہ میں پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 6 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف مرحلہ میںپہنچ گئی۔ پشاور زلمی 8 وکٹوں پر 160 رنز بناسکی‘لاہور قلندرز نے میچ 10 رنز سے جیت لیا۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے 5 رنز پر دو کھلاڑی کامران اکمل اور حیدر علی بالترتیب 1 اور 3 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ملر 21 رنز بنا سکے۔73 کے مجموعے پر پشاور زلمی کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، ا کپتان وہاب ریاض اور شعیب ملک نے سکور 114 پر پہنچایا، وہاب 17 ‘ شعیب ملک 73 رنز بناکر آوٹ ہو ئے۔ عمید آصف نے 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ راشد خان نے 5 جبکہ جیمز فولکنر اور حارث رئوف نے دو‘ دو شکار کئے۔لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔لاہور قلندرز نے 8 وکٹوںپر 170 رنز بنائے تھے۔ ٹم ڈیوڈ 36 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ فیبئن ایلن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل 6 کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کی ٹیم 6 میچز میں سے 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دس وکٹوں سے شکست دیدی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 133رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔ جیک ودرالڈ 43رنز بناکر نمایاں رہے ۔ سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ حسن علی ‘محمد وسیم اور محمد موسیٰ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے کولن منرو کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہدف بغیر کسی نقصان کے 10اوورز میںپورا کرلیا۔ کولن منرو نے 36گیندوں پر 90رنز بنائے جس میں 12چوکے اور 5چھکے شامل تھے ۔ عثمان خواجہ نے 27گیندوں پر 41رنز کی اننگز کھیلی ۔ کولن منرو کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...