اسلام آباد( نیوز رپو رٹر ) رہنما پی ٹی آئی و سینئر نائب صدر این اے 54وومین ونگ و فوکل پرسن برا ئے پولیس این اے 54 کیپٹن ( ر)فرحت صدیقی کی کاوشوں سے مین جی ٹی روڈ کیلئے اوور ہیڈ پیڈ سٹر ن بریج منظور ہو گیا ہے جسکا کام ایک دو روز میں شروع ہوگا پل سے گلشن خداداد فیز 5 ،نجم انکلیو نیو فیصل کالونی گولڑہ موڑ ،الائیڈ کالونی و دیگر علاقوں کے لاکھوں مکین مستفید ہونگے ۔ کیپٹن ‘ر‘ فرحت صدیقی نے کہا کہ ہم اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعام اللہ ، ممبر آپریشن ارباب علی اور کنٹریکٹر این ایچ اے سلیم اقبال کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے بریج منظوری کیلئے نہ صرف بھرپور ساتھ دیا بلکہ عوامی فلاحی منصوبے کیلئے ایسی جگہ منتخب کی جہاں سے جی ٹی روڈ کراس کرنا اور خیر سے گھر پہنچنا کسی معجزے سے کم نہ تھا بریج نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں لوگ خاص کر طلباء و طالبات شدید پریشان ہیں ۔ کیپٹن ‘ر‘ فرحت صدیقی نے کہا کہ ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچا عوام اور علاقے کا مفاد بہت عزیز ہے مخلوق خدا کی خدمت ہمیشہ جاری رہے گی ۔